"Hamary Super Heroes" S-01 Ep-01

 ہمارے پرانے زمانے کے ہیروز جب بوڑھے ہو جاتے ہیں تو ان کی خواہش ہوتی ہے کہ اب اس دنیا کو تباہی سے کوئی اور بچائے. اس لیے وہ نیک جوانوں کو ڈھونڈنے میں لگ جاتے ہیں. ایسے ہی ایک سپر ہیروز کی گینگ پاکستان کے شہر خانیوال میں بھی تھی. جن میں چار ہیروز شامل تھے. انہوں نے اپنی جوانی میں بہت لوگوں کی مدد کی لیکن اب وہ اتنے بوڑھے ہو گئے تھے کہ انھیں اب اپنے وارثوں کی ضرورت تھی جو ان کے بعد دنیا کو بچائیں. ان ہیروز کی ساری طاقت ایک بیج میں تھی جو وہ ہر وقت اپنے پاس رکھتے تھے۔یہ  مصیبت کے وقت  ہیرو بن کر دنیا کو بچاتے تھے. ان بیجز کو پانے کے لیے بہت سے دشمنوں نے کوشش کی لیکن ہمارے ہیروز نے ہر بار انہیں ناکام کر دیا۔  اب میں ان چاروں ہیروز کی طاقت بتاتا ہوں۔ ایک ہیرو جس کا نام احمد تھا خانیوال میں رہتا تھا اس کی طاقت آگ تھی وہ آگ کو کنٹرول کرتا تھا اس کے ہاتھوں سے آگ بھی نکلتی تھی۔ دوسرا ہیرو احمد کا بھائی علی تھا جس کی طاقت پانی تھی وہ پانی کو کنٹرول کرتا تھا اس کے ہاتھوں سے پانی بھی نکلتا تھا۔ تیسرا ہیرو جس کا نام زین تھا اس کی طاقت زمین تھی وہ ایک اشارے پر بڑے سے بڑا پتھر بھی اٹھا لیتا تھا وہ زمین کو اکھاڑ بھی سکتا تھا۔ اور ہمارا چوتھا اور آخری ہیرو جس کا نام عثمان تھا اس کی طاقت ہوا تھی وہ ہوا میں اڑ بھی سکتا تھا اس کے ہاتھوں سے ہوا نکلتی تھی جو بڑی سے بڑی چیز کو اڑا سکتی تھی۔ اب یہ چاروں ہی ہیروز بوڑھے ہوگئے تھے۔ یہ آپس میں بھائی تھے۔ یہ چاروں ایک ساتھ دنیا کو بچانے نکلتے تھے۔ اب انھیں چار نیک ، سمجھدار اور بہادر جوانوں کی ضرورت تھی جو ان کی نشست کو سنبھال سکتے تھے۔ وہ اس بات سے پریشان تھے کہ اس وقت کہاں سے بہادر لڑکے ملیں گے جو اس مشکل ذمہ داری کو قبول کریں گے۔






Post a Comment

0 Comments