"Hamary Super Heroes" S-02 Ep-04


الف : اب کیا؟

غنی : چوڑو ان باتوں کو۔ یہ بتاؤ کہ میں تمہارے ساتھ رہ سکتا ہوں۔؟

الف : ہاں رہ تو سکتے ہو۔ لیکن یہیں کیوں؟ تمہیں شہر میں رہنا چاہیے۔تاکہ ہر مصیبت کے وقت تم وقت پر مدد کر سکو۔

غنی : اب میں کسی کی بھی مدد نہیں کر سکتا کیونکہ میں اب ہیرو نہیں رہا ۔

الف : کیا مطلب ؟ سہی طرح بتاؤ ۔

(پھر غنی الف کو سب بات بتاتا ہے ۔)

الف : یہ کیا بات ہوئی۔ اتنی سی بات پر پابندی لگا دی۔ تمہارے سارے احسان بھول گئے ہیں سب لوگ۔ لوگوں نے ہڑ تال کیوں نہیں کی؟

غنی : آدھے سے زیادہ لوگ میرے خلاف ہوگئے۔ کون ہڑتال کرے گا؟

الف : تم فکر نہ کرو۔ میرے ساتھ رہو۔ انہیں جلد ہی تمہاری ضرورت پڑے گی ۔

غنی : ہاں! دعا کرو کہ مدد کے وقت میرا غصہ ٹھنڈا ہو۔ تاکہ میں مدد کر سکوں۔ 

الف : چلو پھل توڑ کر گھر چلتے ہیں۔ 

غنی : رکو! میری بات سنو! پہلے وعدہ کرو کہ شہر میں جاکر تم میرے بارے میں کسی کو نہیں بتاؤ گے۔

الف : وعدہ کرتا ہوں۔ نہیں بتاؤں گا۔

(پھر دونوں پھل توڑنے چلے جاتے ہیں ۔)


پندرہ دن بعد :-


جیل کا منظر :-

(دو پولیس والے آپس میں بات کر رہے ہوتے ہیں ۔پاگل سائنسدان ان کی باتیں سن رہا ہوتا ہے ۔)

پہلا : یار! سٹونر کو گئے ہوئے پندرہ دن ہو گئے اور اس کے جانے کے بعد سے اب تک کوئی مصیبت بھی نہیں آئی۔

سائنسدان : کیا کہا تم نے؟ سٹونر کہاں گیا؟

دوسرا : اس پر پابندی لگا دی ہے۔ اب وہ ہمیں کبھی نہیں نظر آئے گا۔

سائنسدان : کیا بات کر رہے ہو؟ سٹونر پر پابندی۔ یعنی کے میرا کام 60فیصد آسان ہوگیا۔

پہلا : آسان تو ہوگیا لیکن تو جكب یہاں سے جائے گا جب ھی تو حملہ کرے گا نہ۔ 

سائنسدان : جس روبوٹ حملے میں سٹونر گیا ہے وہ بھی میں نے ہی کروایا تھا ۔

دوسرا : کیا مطلب؟ تو نے کیسے؟

سائنسدان : میرے شاگرد! ہاہاہا ۔

(اسی وقت پولیس سٹیشن کے باہر ایک ٹرک آ کر رکتا ہے اور اس میں سے ایک آدمی سفید کوٹ پہنے نکلتا ہے۔ اور ٹرک کے پیچھے والا دروازہ کھول دیتا ہے۔ اندر سے پانچ خطرناک روبوٹ نکلتے ہیں اور پولیس سٹیشن میں داخل ہونے لگتے ہیں۔ سب پولیس والے انہیں دیکھ کر ڈر جاتے ہیں اور اپنے ہتھیار اٹھا لیتے ہیں۔ پاگل سائنسدان انہیں دیکھ کر ہنستا ہے اور کہتا ہے ۔)

سائنسدان : آخر کار میری آزادی اور دنیا کی تباہی کا دن آ ہی گیا ۔

میرا Mega Plan استعمال کرنے کا وقت آگیا ہے۔ ہاہاہا ۔

(سب پولیس والے روبوٹس پر فائرنگ شروع کر دیتے ہیں۔ روبوٹس تباہی مچانا شروع کر دیتے ہیں اور دیکھتے ہی دیکھتے وہ سب پولیس والوں کو مار دیتے ہیں۔ شاگرد سائنسدان کو نکالتا ہے اور کہتا ہے۔)

شاگرد : آپ آزاد ہیں ماسٹر۔

سائنسدان : میرے Mega Plan کا کیا بنا ؟

شاگرد : پلان کے مطابق آپ کے 200 روبوٹس حملہ کرنے کے لیے تیار ہیں۔ انہیں صرف ایک ہی انسٹرکشن دی گئی ہے اور وہ ہے "تباہی" اور سب سے بڑی خبر یہ ہے کہ سٹونر شہر میں نہیں ہے ۔

وہ یہاں سے بہت دور چلا گیا ہے ۔

سائنسدان : شاباش! ہمارا میٹرو روبوٹ ختم تو ہوگیا لیکن سٹونر کو بھی ختم کر گیا۔ 

شاگرد : لیکن مجھے ڈر ہے کہ وہ واپس آ جائے گا۔ 

سائنسدان : مجھے نہیں لگتا کہ وہ آئے گا۔ اس کے ساتھ بہت نا انصافی ہوئی ہے۔ وہ غصہ ہوگا۔ چلو اب مجھے لے کر چلو اور میرے 200 روبوٹس کی فوج دکھاؤ ۔ 



Post a Comment

0 Comments