"Hamary Super Heroes" S-02 Ep-06

 (وکیل فون نمبر نکال کر دیتا ہے )

عدیل : کال کرکے اسے یہاں بلاؤ ۔

وکیل : اچھا! 

(فون بند آ رہا ہوتا ہے) 

وکیل : فون بند ہے اس کا ۔

راحیل کوئی اور نہیں ہے نمبر وکیل : ہاں! اس کے بیٹے کا ہے۔

عدیل : کرو کال جلدی ۔

(وکیل اس کے بیٹے کو کال کرتا ہے اور بات کرتا ہے۔ دوسری طرف سے پتہ چلتا ہے کہ وہ شخص خانیوال  میں ہی تھا اور روبوٹس نے اسے مار دیا ہے ۔)

وکیل : ایک بری خبر ہے اور ایک اچھی خبر ہے ۔

عدیل : کیا ہے ؟ 

وکیل : بری خبر یہ ہے کہ وہ شخص روبوٹ کے ہتھے چڑھ گیا اور مر گیا ۔

راحیل : کیا کہا ؟اب کیا ہوگا؟ 

وکیل : اچھی خبر یہ ہے کہ اب وہ شخص نہیں ہے تو جج صاحب نوٹس نکال سکتے ہیں ۔

عدیل : کیا سچ میں؟ چلو جلدی۔

( تینوں ہیروز واپس جج کے پاس جاتے ہیں اور اسے ساری بات بتاتے ہیں ۔)

جج : میں ابھی نوٹس نکال لیتا ہوں۔ جا کر اعلان کردو کہ سٹونر پر سے BAN ہٹ گیا ہے۔ اب تم جاؤ اور انہیں ختم کرو ۔

عدیل : اس کے لیے سٹونر کو ڈھونڈنا بھی پڑے گا۔ پتہ نہیں وہ کہاں ہے۔

جج : سوشل میڈیا پر #comebackstoner وائرل کر دو۔ اس تک جیسے ہی پہنچے گا وہ فورا آ جائے گا ۔

راحیل : چلو جلدی ۔


شہر کا منظر :-

سائنسدان : چلو میرے روبوٹس!  قدم آگے بڑھاؤ۔ اگلا سٹاپ لاہور ہوگا۔ راستہ میں جو بھی آے گا اسے ختم کر دینا ۔

(سب روبوٹس لاہور کی طرف بڑھ جاتے ہیں۔ )

(روبوٹس کے آگے بڑھنے کی وجہ سے پورے پاکستان نہیں پوری دنیا میں #comebackstoner وائرل ہو جاتا ہے۔  سب مل کر دعا کر رہے ہوتے ہیں کے سٹونر واپس آجاۓ۔ )

(لیکن دوسری طرف سٹونر کو پتا ہی نہیں ہوتا کے کیا ہو رہا ہے۔ وو آرام سے پہاڑی پر لیٹا ہوتا ہے۔ وہ الف کے ساتھ بیٹھا پھل کھا رہا ہوتا ہے۔ اچانک وہاں ایک آدمی بھاگتا ہوا آتا ہے۔ )

آدمی : الف ! مجھے بھی اپنے ساتھ رکھ لو۔ 

الف : کیوں بھائی؟  کیا ہوا؟ اتنے ڈرے ہوئے کیوں ہو؟ 

آدمی : وہ روبوٹس کچھ دنوں میں پورا پاکستان تباہ کر دیں گے ۔

(غنی کی یہ سن کر آنکھیں پھٹ جاتی ہیں۔ )



Post a Comment

0 Comments