سائنسدان اپنی خفیہ لیب میں بیٹھا ہنس رہا تھا۔
سائنسدان : ہاہاہاہا! یہ ٹائٹن روبوٹ خاص دھات سے بنا ہے۔ تم چاروں اسے نہیں روک سکتے۔
شاگرد : ماسٹر! آپ واقعی جینئس ہیں۔
جنگ جاری تھی۔
ٹائٹن روبوٹ نے اچانک اپنی آنکھوں سے سرخ لیزر نکال دی۔
لیزر سیدھی عدیل کی طرف آئی۔
غنی فوراً اس کے سامنے آ گیا۔
اس نے زمین سے ایک بڑی دیوار کھڑی کر دی۔
لیزر دیوار سے ٹکرائی۔
دیوار ٹوٹ گئی۔
مگر عدیل بچ گیا۔
عدیل : شکریہ بھائی۔
غنی : ابھی شکریہ کا وقت نہیں۔
کچھ دیر بعد چاروں ہیروز ایک عمارت کی چھت پر اکٹھے ہوئے۔
سب تھک چکے تھے۔
راحیل : اگر ہم الگ الگ لڑتے رہے تو ہار جائیں گے۔
شرجیل : پھر کیا کریں؟
غنی کچھ سوچنے لگا۔
اچانک اسے ایک خیال آیا۔
غنی : ہمارے استادوں نے ایک بات بتائی تھی۔
عدیل : کون سی؟
غنی : جب چاروں طاقتیں ایک مقصد کے لیے مل جائیں تو ایک ایسی طاقت پیدا ہوتی ہے جو الگ الگ طاقتوں سے کہیں زیادہ مضبوط ہوتی ہے۔
راحیل : تم "یونٹی اٹیک" کی بات کر رہے ہو؟
غنی : بالکل۔
شرجیل : لیکن ہم نے اسے کبھی آزمایا نہیں۔
غنی : آج آزمانا پڑے گا۔

0 Comments