"Hamary Super Heroes" S-03 Ep-01

الف : کیا کہا؟ روبوٹس؟

آدمی : ہاں! دو سو سے زیادہ خطرناک روبوٹس پورے ملک میں تباہی مچا رہے ہیں۔ فوج، پولیس اور ہیروز سب انہیں روکنے کی کوشش کر رہے ہیں، لیکن کامیاب نہیں ہو رہے۔

غنی خاموش ہو گیا۔ اس کے دل کی دھڑکن تیز ہونے لگی۔

الف نے غنی کی طرف دیکھا۔

الف : لگتا ہے تمہارے بھائیوں کو تمہاری ضرورت پڑ گئی ہے۔

غنی : ضرورت تو پڑ گئی ہے... لیکن جب مجھے ضرورت تھی تو کسی نے میرا ساتھ نہیں دیا۔

آدمی : سٹونر! اگر تم واقعی سٹونر ہو تو خدا کے لیے واپس چلو۔ لوگ مر رہے ہیں۔

غنی نے کوئی جواب نہ دیا اور آسمان کی طرف دیکھنے لگا۔


اسی وقت لاہور کے قریب...

فائر مین، واٹر مین اور وائنڈ مین درجنوں روبوٹس سے لڑ رہے تھے۔

عدیل آگ کے گولے پھینک رہا تھا۔

راحیل پانی کے بڑے بڑے طوفان پیدا کر رہا تھا۔

شرجیل ہوا کے زبردست جھکڑ چلا رہا تھا۔

لیکن روبوٹس بہت زیادہ تھے۔

ایک روبوٹ نے زوردار دھماکہ کیا۔

دھماکے سے تینوں ہیروز دور جا گرے۔

عدیل : ہم اس طرح زیادہ دیر نہیں لڑ سکتے۔

راحیل : اگر غنی یہاں ہوتا تو آدھی فوج ایک ہی وار میں ختم ہو جاتی۔

شرجیل : بس دعا کرو کہ اسے ہمارا پیغام مل جائے۔





Post a Comment

0 Comments