"Hamary Super Heroes" S-03 Ep-08

 ایک بڑی تقریب منعقد کی گئی۔

جج بھی وہاں موجود تھا۔

وہ سٹیج پر آیا اور غنی کے سامنے کھڑا ہو گیا۔

جج : سٹونر! ہم نے تمہارے ساتھ ناانصافی کی تھی۔

غنی خاموش رہا۔

جج : آج میں سرکاری طور پر تم پر لگائی گئی پابندی ہمیشہ کے لیے ختم کرتا ہوں۔

پورا میدان تالیوں سے گونج اٹھا۔


تقریب ختم ہونے کے بعد...

غنی ایک طرف کھڑا تھا۔

اتنے میں ایک جانا پہچانا چہرہ اس کے پاس آیا۔

وہ الف تھا۔

الف : میں نے کہا تھا نا... ایک دن انہیں تمہاری ضرورت پڑے گی۔

غنی ہنس پڑا۔

غنی : ہاں... تم صحیح تھے۔

الف : اب واپس گھر جاؤ گے؟

غنی نے دور کھڑے اپنی امی اور بھائیوں کی طرف دیکھا۔

پھر مسکرا کر بولا۔

غنی : ہاں... آخر ہیرو کی اصل طاقت اس کا خاندان بھی تو ہوتا ہے۔

اور یوں چاروں بھائی دوبارہ اکٹھے ہو گئے، جبکہ دنیا کو بچانے کی ان کی نئی مہم ایک بار پھر شروع ہو گئی۔



Post a Comment

0 Comments