"Hamary Super Heroes" S-03 Ep-03

 اہور کے قریب...

تینوں ہیروز بری طرح تھک چکے تھے۔

روبوٹس ہر طرف سے حملہ کر رہے تھے۔

اچانک زمین زور سے کانپنے لگی۔

سب حیران ہو گئے۔

ایک روبوٹ بولا۔

"WARNING... UNKNOWN POWER DETECTED."

پھر اچانک دور پہاڑوں جتنا بڑا پتھر فضا میں نمودار ہوا۔

وہ سیدھا روبوٹس کے ایک بڑے گروپ پر گرا۔

دھمااااک!!!

ایک ہی وار میں پچاس روبوٹس تباہ ہو گئے۔

عدیل خوشی سے چلایا۔

عدیل : یہ وار... میں پہچانتا ہوں!

راحیل : نہیں ہو سکتا!

شرجیل : سٹونر!

اگلے ہی لمحے ایک سیاہ سایہ آسمان سے نیچے اترا۔

وہ سٹونر تھا۔

غنی نے زمین پر قدم رکھا۔

اس کے اترتے ہی زمین میں دراڑیں پڑ گئیں۔

عدیل دوڑ کر اس کے پاس آیا۔

عدیل : بھائی!

غنی : بعد میں ملتے ہیں۔ پہلے کام ختم کرتے ہیں۔


دوسری طرف پاگل سائنسدان ایک بڑی سکرین پر سب دیکھ رہا تھا۔

سائنسدان : ناممکن! وہ واپس کیسے آ گیا؟

شاگرد : ماسٹر! سوشل میڈیا پر #ComeBackStoner وائرل ہو گیا تھا۔

سائنسدان : بے وقوفو! میں نے کہا تھا اسے واپس آنے کا موقع مت دینا!


جنگ دوبارہ شروع ہو گئی۔

فائر مین نے آگ کے شعلوں کی دیوار کھڑی کر دی۔

واٹر مین نے پانی کا زبردست طوفان پیدا کیا۔

وائنڈ مین نے ہوا کا چکر چلایا۔

اور سٹونر نے زمین سے سینکڑوں پتھر نکال کر روبوٹس پر برسانا شروع کر دیے۔

پہلی بار چاروں بھائی ایک ساتھ لڑ رہے تھے۔

چند ہی منٹوں میں سو سے زیادہ روبوٹس تباہ ہو چکے تھے۔

لیکن پھر...

زمین زور سے ہلنے لگی۔

سائنسدان ہنسنے لگا۔

سائنسدان : اب وقت ہے میرے آخری ہتھیار کا!

اچانک زمین پھٹ گئی۔

اس کے اندر سے ایک دیو ہیکل روبوٹ باہر نکلا۔

وہ باقی تمام روبوٹس سے دس گنا بڑا تھا۔

اس کی آنکھیں سرخ آگ کی طرح چمک رہی تھیں۔

شاگرد : ماسٹر! یہ تو ٹائٹن روبوٹ ہے!

سائنسدان : ہاں! اور یہ چاروں ہیروز کو ہمیشہ کے لیے ختم کر دے گا!

چاروں بھائی اس دیو قامت روبوٹ کو دیکھ کر حیران رہ گئے۔

غنی نے گہرا سانس لیا۔

غنی : لگتا ہے اصل لڑائی اب شروع ہوئی ہے...





Post a Comment

0 Comments