ٹائٹن روبوٹ نے ایک خوفناک دھاڑ ماری۔
وووووم!!!
اس کی آواز اتنی طاقتور تھی کہ آس پاس کی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔
عدیل، راحیل، شرجیل اور غنی فوراً لڑائی کی پوزیشن میں آ گئے۔
عدیل : یہ تو باقی سب روبوٹس سے بہت بڑا ہے۔
راحیل : اور شاید بہت زیادہ خطرناک بھی۔
شرجیل : جو بھی ہو، آج اسے روکنا ہی ہوگا۔
غنی : ورنہ پورا پاکستان خطرے میں پڑ جائے گا۔
ٹائٹن روبوٹ نے اپنا بہت بڑا ہاتھ اٹھایا اور زمین پر دے مارا۔
دھڑرررررررررررررر!!!
زمین پھٹ گئی۔
چاروں ہیروز مختلف سمتوں میں چھلانگ لگا کر بچ گئے۔
عدیل نے فوراً آگ کے بڑے بڑے گولے روبوٹ پر پھینکے۔
لیکن روبوٹ پر کوئی خاص اثر نہ ہوا۔
راحیل نے پانی کی زبردست لہریں بھیجیں۔
پھر بھی کچھ نہ ہوا۔
شرجیل نے پوری طاقت سے ہوا کا طوفان چلایا۔
لیکن ٹائٹن روبوٹ اپنی جگہ سے ہلا تک نہیں۔
غنی نے ایک پہاڑ جتنا پتھر اٹھا کر اس پر دے مارا۔
پتھر ٹوٹ گیا۔
مگر روبوٹ کھڑا رہا۔

0 Comments